- کرامت کی تعریف
- کراماتِ اولیاء کا ثبوت
- وقت ولادت کرامت کاظہور
- آپ رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کی برکتیں
- نگاہ ِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے چور قطب بن گیا
- لاٹھی چراغ کی طرح روشن ہوگئی
- انگلی مبارک کی کرامت
- اندھوں کو بینااور مُردوں کو زندہ کرنا
- عذابِ قبر سے رہائی
- واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
- مدرسے کے قریب سے گزرنے والے کی بخشش
- حضورغوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی محبت قبرمیں کام آگئی
- عذاب ِقبر سے نجات مل گئی
- مرغی زندہ کر دی
- آپ رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کی برکت
- خلیفہ کامال و دولت خون میں بدل گیا
- آپ رحمۃ اللہ علیہ سے کرامت کامطالبہ
- مانگ کیاچاہتاہے؟
- مرگی کی بیماری بغدادسے بھاگ گئی
- بادلوں پربھی آپ رحمۃ اللہ علیہ کی حکمرانی ہے
- مریض کاعلاج
- بخارسے رہائی عطافرمادی
- لاغر اونٹنی کی تیز رفتاری
- سانپ سے گفتگوفرمانا
- ایک جن کی توبہ
- ادائے دستگیری
- روشن ضمیری
- شیطان لعین کے شرسے محفوظ رہنا
- غریبوں اورمحتاجوں پررحم
- سخاوت کی ایک مثال
- مہمان نوازی
- آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ باطن کے حالات جان لیتے تھے
- مصائب وآلام دورفرمادیتے
- عورت کی فریادپرآپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا مددفرمانا
- جانوربھی آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی فرمانبرداری کرتے
- مریضوں کوشفاء دینااورمردوں کوزندہ کرنا
- دریاؤں پرآپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی حکومت
- اولادِنرینہ نصیب ہوگئی
- آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی دعا کی تاثیر
- بیداری میں نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت
- ڈوبی ہوئی بارات
ایک شخص نے خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی کہ''فلاں قبرستان میں ایک شخص دفن کیا گیا ہے جس کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اس کی قبر سے چیخنے کی آواز آتی ہے جیسے عذاب میں مبتلا ہے۔'' حضور پرنور نے ارشاد فرمایا:'' کیا وہ ہم سے بیعت ہے؟''عرض کی :''معلوم نہیں۔'' فرمایا:'' ہمارے یہاں کے آنے والوں میں تھا؟'' عرض کی:'' معلوم نہیں۔'' فرمایا:'' کبھی ہمارے گھر کا کھانا اس نے کھایا ہے؟'' عرض کی:'' یہ بھی معلوم نہیں۔'' حضور غوث الثقلین رحمۃ اللہ علیہ نے مراقبہ فرمایا اور ذرا دیر میں سر اقدس اٹھایا ہیبت و جلال روئے انور سے ظاہر تھا ارشاد فرمایا:'' فرشتے ہم سے یہ کہتے ہیں کہ'' ایک بار اس نے ہم کو دیکھا تھا اور دل میں نیک گمان لایا تھا اس وجہ سے بخش دیا گیا۔'' پھر جو اس کی قبر پر جاکر دیکھاتوفریادوبکاکی آواز آنابالکل بند ہوگئی۔(المرجع السابق)
حضورِغوثِ پاک سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں ایک جوان حاضر ہوا اور آپ رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کرنے لگا کہ'' میرے والد کاانتقال ہوگیاہے میں نے آج رات ان کوخواب میں دیکھا ہے انہوں نے مجھے بتایاکہ وہ عذاب قبر میں مبتلا ہیں انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ'' حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں جاؤ اور میرے لئے ان سے دعاکا کہو۔'' آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس نوجوان سے فرمایا:''کیا وہ میرے مدرسہ کے قریب سے گزرا تھا؟''نوجوان نے کہا:''جی ہاں۔'' پھر آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خاموشی اختیار فرمائی۔
پھر دوسرے روز اس کا بیٹا آیا اور کہنے لگا کہ'' میں نے آج رات اپنے والد کوسبزحلہ زیب تن کیے ہوئے خوش و خرم دیکھا ہے۔'' انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ ''میں عذاب قبر سے محفوظ ہوگیا ہوں اور جو لباس تودیکھ رہا ہے وہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی کی برکت سے مجھے پہنچایا گیا ہے پس اے میرے بیٹے! تم ان کی بارگاہ میں حاضری کولازم کرلو۔'' پھر حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانینے فرمایا: ''میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ'' میں اس مسلمان کے عذاب میں تخفیف کروں گا جس کاگزر(تمہارے )مدرسۃالمسلمین پرہو گا۔''(بہجۃالاسرار،ذکراصحابہ وبشراہم،ص۱۹۴)
رہائی مل گئی اس کوعذابِ قبرومحشرسے
یہاں پرمل گیاجس کووسیلہ غوث اعظم کا