Ek Jinn Ki Toubah


حضورسیدناغوث اعظمرَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہکے صاحبزادے حضرت سیدناابوعبد الرزاق رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میرے والد گرامی سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ا رشادفرماتے ہیں کہ ’’میں ایک رات جامع منصور میں نماز پڑھتا تھاکہ میں نے ستونوں پر کسی شے کی حرکت کی آواز سنی پھر ایک بڑا سانپ آیا اور اس نے اپنا منہ میرے سجدہ کی جگہ میں کھول دیا، میں نے جب سجدہ کا ارادہ کیا تو اپنے ہاتھ سےاس کو ہٹا دیا اور سجدہ کیاپھر جب میں التحیات کے لئے بیٹھا تو وہ میری ران پر چلتے ہوئے میری گردن پر چڑھ کراس سے لپٹ گیا، جب میں نے سلام پھیرا تو اس کو نہ دیکھا۔

دوسرے دن میں جامع مسجد سے باہر میدان میں گیا تو ایک شخص کو دیکھا جس کی آنکھیں بلی کی طرح تھیں اورقد لمبا تھا تو میں نے جان لیا کہ یہ جن ہے اس نے مجھ سے کہا: ’’میں وہی جن ہوں جس کو آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہنے کل رات دیکھا تھا میں نے بہت سے اولیاء کرام رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہم اجمعینکو اس طرح آزمایا ہے جس طرح آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہکو آزمایا مگر آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہکی طرح ان میں سے کوئی بھی ثابت قدم نہیں رہا ، ان میں بعض وہ تھے جو ظاہر و باطن سے گھبرا گئے ، بعض وہ تھے جن کے دل میں اضطراب ہوا اور ظاہر میں ثابت قدم رہے ،بعض وہ تھے کہ ظاہر میں مضطرب ہوئے اور باطن میں ثابت قدم رہے لیکن میں نے آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہکو دیکھا کہ آپ نہ ظاہرمیں گھبرائے اورنہ ہی باطن میں ۔‘‘ اس نے مجھ سے سوال کیا کہ ’’آپ مجھے اپنے ہاتھ پر توبہ کروائیں ۔‘‘ میں نے اسے توبہ کروائی

(بہجۃالاسرار،ذکرطریقہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ،ص ۱۶۸)