Janwar Bhi Farmabardari Karte


حضرت ابوالحسن علی الازجی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ بیمار ہوئے توحضورغوث پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ان کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے ،آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُن کے گھر ایک کبوتری اور ایک قمری کو بیٹھے ہوئے دیکھا،حضرت ابوالحسن رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہنے عرض کیا:’’ حضور والا(رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ)! یہ کبوتری چھ مہینے سے انڈے نہیں دے رہی اور قمُری(فاختہ) نو مہینے سے بولتی نہیں ہے تو حضورِغوث پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہنے کبوتری کے پاس کھڑے ہو کر اس سے فرمایا:’’ اپنے مالک کو فائدہ پہنچاؤ۔‘‘ اور قمری سے فرمایا کہ’’ اپنے خالق عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح بیان کرو۔‘‘ تو قمری نے اسی دن سے بولنا شروع کر دیا اور کبوتری عمر بھر انڈے دیتی رہی

(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعا بشی من عجائب،ص۱۵۳)