- کرامت کی تعریف
- کراماتِ اولیاء کا ثبوت
- وقت ولادت کرامت کاظہور
- آپ رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کی برکتیں
- نگاہ ِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے چور قطب بن گیا
- لاٹھی چراغ کی طرح روشن ہوگئی
- انگلی مبارک کی کرامت
- اندھوں کو بینااور مُردوں کو زندہ کرنا
- عذابِ قبر سے رہائی
- واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
- مدرسے کے قریب سے گزرنے والے کی بخشش
- حضورغوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی محبت قبرمیں کام آگئی
- عذاب ِقبر سے نجات مل گئی
- مرغی زندہ کر دی
- آپ رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کی برکت
- خلیفہ کامال و دولت خون میں بدل گیا
- آپ رحمۃ اللہ علیہ سے کرامت کامطالبہ
- مانگ کیاچاہتاہے؟
- مرگی کی بیماری بغدادسے بھاگ گئی
- بادلوں پربھی آپ رحمۃ اللہ علیہ کی حکمرانی ہے
- مریض کاعلاج
- بخارسے رہائی عطافرمادی
- لاغر اونٹنی کی تیز رفتاری
- سانپ سے گفتگوفرمانا
- ایک جن کی توبہ
- ادائے دستگیری
- روشن ضمیری
- شیطان لعین کے شرسے محفوظ رہنا
- غریبوں اورمحتاجوں پررحم
- سخاوت کی ایک مثال
- مہمان نوازی
- آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ باطن کے حالات جان لیتے تھے
- مصائب وآلام دورفرمادیتے
- عورت کی فریادپرآپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا مددفرمانا
- جانوربھی آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی فرمانبرداری کرتے
- مریضوں کوشفاء دینااورمردوں کوزندہ کرنا
- دریاؤں پرآپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی حکومت
- اولادِنرینہ نصیب ہوگئی
- آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی دعا کی تاثیر
- بیداری میں نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت
- ڈوبی ہوئی بارات
ایک غمگین نوجوان نے آکر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں فَرْیاد کی ، یاسَیِّدی! میں نے اپنے والِدِ مَرْحُوم کو خواب میں دیکھا ، وہ کہہ رہے تھے ، “ بیٹا! میں عذابِ قَبْر میں مبُتلا ہوں ، تُو سَیِّدُنا شَیْخ عبدُالْقادِر جِیْلانی کی بارگاہ میں حاضِر ہو کر میرے لئے دُعا کی درخواست کر۔ “ یہ سُن کر سرکارِ بغداد حُضُورِ غوثِ اَعْظَم نے اِسْتِفْسَار فرمایا ، کیا تمہارے اَبّا جان میرے مَدْرسے سے کبھی گُزرے ہیں؟ اُس نے عَرْض کی ، جی ہاں۔ بس آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ خاموش ہوگئے۔ وہ نوجوان چلا گیا۔ دُوسرے روز خُوش خُوش حاضِرِ خِدْمت ہوا اور کہنے لگا ، یا مُرشِد! آج رات والِدِ مَرْحُوم سَبْز حُلّہ (سبز لباس)زَیبِ تَن کئے خواب میں تَشْرِیْف لائے وہ بے حد خُوش تھے ، کہہ رہے تھے ، “ بیٹا! سَیِّدُنا شیخ عبدُ الْقادِر جِیْلانی کی بَرَکت سے مجھ سے عذاب دُور کر دِیا گیا ہے اور یہ سَبْز حُلّہ بھی مِلا ہے۔ میرے پیارے بیٹے ! تُو اُن کی خِدْمت میں رہا کر ۔ “ یہ سُن کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا ، میرے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ سے وَعْدہ فرمایا ہے ، “ کہ جو مُسَلمان تیرے مَدْرَسے سے گُزرے گا اُس کے عذاب میں تَخْفِیْف (کمی)کی جائے گی۔ “ (بہجۃ الاسرار ، ذکر فضل اصحابہ وبشراہم ، ص۱۹۴)
مَظْہرِ عظمتِ غفّار ہیں غوثِ اعظم مُظْہِرِ رِفْعَتِ جبّار ہیں غوثِ اعظم
نائبِ احمدِ مُختار ہیں غوثِ اعظم اور سب ولیوں کے سردار ہیں غوثِ اعظم
میرے مرشد مری سرکار ہیں غوثِ اعظم میرے رہبر مرے غمخوار ہیں غوثِ اعظم
حشر کے روز ہماری بھی شفاعت کرنا آہ! ہم سخت گنہگار ہیں غوثِ اعظم
مختصروضاحت : غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہاللہ پاک کی معاف کرنے والی صفت کی عظمت اور غضب فرمانے والی صفت کی بلندی کے مظہرہیں۔ غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جنابِ احمدِمختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےنائب اورسب ولیوں کےسردار ہیں۔ میری رہنمائی کرنے والے ، میرےسرکار ، میرے پیشوا اورمصیبت کےوقت میری مدد کرنےوالےبھی غوثِ پاک ہیں۔ افسوس!ہم بہت گنہگار ہیں مگراےغوثِ اعظم! آپ سےالتجا ہے کہ بروزِ محشر ہماری بھی شفاعت کیجئے گا۔
سب مل کر غوثیہ نعروں کا جواب دیجئے!
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت ، غوثِ پاک
دریائے کرامت ، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت ، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک