Lathi Chiraag Ki Tarah Roshan Hogayi


حضرت عبدالملک ذَیَّالرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک رات حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مدرسے میں کھڑا تھا ، آپ اندر سے ایک لاٹھی دستِ اقدس میں لئے ہوئے تشریف فرما ہوئے ، میرے دل میں خیال آیا کہ کاش حضور اپنی اس لاٹھی سے کوئی کرامت دکھلائیں۔ ادھر میرے دل میں یہ خیال گزرا اور اُدھرحضورغوثِ پاک نے لاٹھی کو زمین پر گاڑ دیا تو وہ لاٹھی مثلِ چراغ کے روشن ہوگئی اور بہت دیر تک روشن رہی۔ پھر حضور غوثِ پاک نے اسے اکھیڑ لیا تو وہ لاٹھی جیسی تھی ویسی ہی ہوگئی ، اس کے بعد حضور نے فرمایا : بس اے ذَیَّال!تم یہی چاہتے تھے

( بہجۃالاسرار ، ذکرفصول من کلامہ…الخ ، ص۱۵۰ملتقطا)