Baadlo Pe Hukmarani


حضرت سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ ایک دن منبرپر بیٹھے بیان فرما رہے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : ''میں تو جمع کرتا ہوں اور (اے بادل)تو متفرق کردیتا ہے۔''تو بادل مجلس سے ہٹ گیا اور مجلس سے باہر برسنے لگا راوی کہتے ہیں کہ'' اللہ عزوجل کی قسم!شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا کلام ابھی پورا نہیں ہوا تھا کہ بارش ہم سے بند ہوگئی اور ہم سے دائیں بائیں برستی تھی اور ہم پر نہیں برستی تھی۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۴۷)