- غوثِ پاک کی شان و عظمت
- ابوجان کو خوشخبری
- قُطبِ عالَم
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور کثرتِ عبادت
- نما ز اور گیارھویں والے پیر
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور ہمارا کردار
- حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا خوفِ خُدا
- عبادتِ الٰہی کی برکتیں
- نیکی کی دعوت کا عظیم جذبہ
- 13عُلوم میں بیان
- ایک لاکھ سے زائد بے عمل تائب ہوئے
- 13غیرمُسلموں کا قبولِ اِسلام
- پانچ سو(500)یہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- ’’نَحو‘‘کا اِمام بنادوں گا
- اَولیائے کرام کا سردار
- جنات بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کابیان سنتے ہیں
- پانچ سویہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- مزار شریف سے باہر آکر گلے لگالیا
عظیم تابعی بُزرگ حضرت سیدناحسن بَصریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے اپنے زمانہ مبارک سے لے کر حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے زمانہ مبارک تک تفصیل سے خبردی کہ جتنے بھی اللہ پاک کے اَولیائے کرامرَحِمَھُمُ اللہگزرے ہیں سب نے شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکی خبر دی ہے۔ سلسلۂ عطاریہ قادریہ کے عظیم بُزرگ حضرت سیدنا جنید بغدادیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’مجھے عالمِ غیب سے معلوم ہوا ہے کہ پانچویں صَدی کے درمیان میں سید المرسلینصَلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اولادِپاک میں سے ایک قطبِ عالم ہوگا ، جن کا لَقب مُحْیُ الدِّین اور نام مبارک سید عبدالقادررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِہے اور وہ غوث اعظم ہوگا اور اُن کی جیلان میں پیدائش ہوگی۔ (سیرت غوث الثقلین ، ص58) شیخ ابوبکربن ہوارارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے ایک روزاپنے مریدین سے فرمایا کہ ’’عنقریب عراق میں ایک عجمی شخص جو کہ اللہ عزوجل اور لوگوں کے نزدیک عالی مرتبت ہوگا اُس کا نام عبدالقادررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ ہوگااور بغداد شریف میں سکونت اختیار کریگا، قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ (یعنی میرایہ قدم ہرولی کی گردن پرہے) کا اعلان فرمائے گا اور زمانہ کے تمام اولیاء کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اجمعین اس کے فرمانبردارہوں گے۔(بہجۃالاسرار،ذکراخبارالمشایخ عنہ بذالک،ص۱۴)
سلطانِ ولایت غوثِ پاک ولیوں پہ حکومت غوثِ پاک
شہبازِ خطابت غوثِ پاک فانوسِ ہدایت غوثِ پاک
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعثِ برکت غوثِ پاک
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد