- غوثِ پاک کی شان و عظمت
- ابوجان کو خوشخبری
- قُطبِ عالَم
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور کثرتِ عبادت
- نما ز اور گیارھویں والے پیر
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور ہمارا کردار
- حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا خوفِ خُدا
- عبادتِ الٰہی کی برکتیں
- نیکی کی دعوت کا عظیم جذبہ
- 13عُلوم میں بیان
- ایک لاکھ سے زائد بے عمل تائب ہوئے
- 13غیرمُسلموں کا قبولِ اِسلام
- پانچ سو(500)یہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- ’’نَحو‘‘کا اِمام بنادوں گا
- اَولیائے کرام کا سردار
- جنات بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کابیان سنتے ہیں
- پانچ سویہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- مزار شریف سے باہر آکر گلے لگالیا
امام ابومحمد بن خَشَّاب نحوی کہتے ہیں : میں جوانی کی حالت میں علم ِ نحو(عربی گرائمر) پڑھا کرتاتھا ۔ میں لوگوں سے حضورِغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےدِلنشین بیان کی خوبیاں سُناکرتاتھا ۔ میں اِرادہ کرتاتھاکہ میں آپ کا بیان سُنوں مگراپنے وقت میں وُسعت نہ پاتاتھا ایک دن میں نے پکا اِرادہ کرلیااورحضورِ غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی مجلس میں حاضر ہوگیا جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے کلام فرمایا : تو میرے دِل کو آپ کا کلام سُن کر مزہ نہ آیا اورنہ ہی میں کلام سمجھ پایا ۔ میں نے اپنے دِل میں کہا میرا آج کا دِن ضائع ہوگیا۔ اُسی وقت حضورِ غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے میری طرف متوجہ ہوکراِرشادفرمایا : تیرے لئے ہلاکت ہوتُو ذِکر کی مجلس پر علمِ نحو(عربی گرائمر) کو فضیلت دیتا ہےاور اِس کو اختیار کرتاہے؟ہماری صُحبت اختیارکرہم تجھے(عربی گرائمر کے مشہور امام)سِیْبَوَیْہ بنا دیں گے۔ یہ سُن کرعَبْدُ اللہ خشّاب نحوی نے غوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےپاس ہی رہنے لگےجس کا نتیجہ یہ ظاہر ہواکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنحوکے ساتھ کئی علوم میں ماہر (Expert) ہوگئے۔ (قلائدالجواھر ، ص32 ، تاریخ الاسلام للذھبی ، 39 / 267)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد