- غوثِ پاک کی شان و عظمت
- ابوجان کو خوشخبری
- قُطبِ عالَم
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور کثرتِ عبادت
- نما ز اور گیارھویں والے پیر
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور ہمارا کردار
- حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا خوفِ خُدا
- عبادتِ الٰہی کی برکتیں
- نیکی کی دعوت کا عظیم جذبہ
- 13عُلوم میں بیان
- ایک لاکھ سے زائد بے عمل تائب ہوئے
- 13غیرمُسلموں کا قبولِ اِسلام
- پانچ سو(500)یہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- ’’نَحو‘‘کا اِمام بنادوں گا
- اَولیائے کرام کا سردار
- جنات بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کابیان سنتے ہیں
- پانچ سویہودیوں ا ورعیسائیوں کا قبولِ اسلام
- مزار شریف سے باہر آکر گلے لگالیا
شیخ عبدالوہاب شعرانی ، شیخ عبدالحق محدّثِ دہلوی اور علامہ محمد بن یحیی حَلبی رَحِمَھُم اللہ لکھتےہیں : ’’حضرت سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ تیرہ عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے۔ ‘‘علامہ شعرانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک اورجگہ فرماتے ہیں : حضورِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےمدرسہ شریف میں لوگ آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سےتفسیر ، حدیث ، فقہ اورعلم الکلام پڑھتے تھے ، دوپہر سے پہلےاور بعد دونوں وقت لوگوں کوتفسیر ، حدیث ، فقہ ، کلام ، اُصول اور نحو پڑھاتےتھےاورظہر کے بعدقرأتوں کے ساتھ قرآن کریم پڑھاتے تھے۔(اخبارالاخیار ، ص11)
حضورِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک ہفتہ میں تین بار بیان فرماتے تھے ، مدرسہ میں جمعے کی صُبح کو ، منگل کی شام کو اورسَرائے میں اِتوار کی صبح کو ۔