Ghous e Pak ka Khof e Khuda


اے عاشقانِ غوثِ اعظم !اللہ والوں کا ہمیشہ سے یہ طریقہ رہا ہےکہ ڈھیروں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے باوجود وہ بے پناہ خوفِ خدا رکھتے تھے ۔ سرکارِ بغداد حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بھی بے پناہ خوفِ خدا رکھتے تھے چنانچہ شَرْفُ الدِّین سَعْدِی شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُالقادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو حَرَمِ کعبہ میں دیکھا گیاکہ کنکریوں پرسَر رکھے بارگاہِ ربُّ العزّت میں عرض گزار ہیں : “ اے ربِّ کریم !مجھے بخش دے اور اگرمیں سزاکاحَقْدار ہوں تو بروزِ قِیامت مجھے اَندھا اُٹھاناتاکہ نیکوکارلوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہوں ۔ “ (گُلِسْتَانِ سَعْدِی ، ص54 انتشاراتِ عالمگیر ایران )

اللہ !اللہ!اَولیائےکرام کےسردار ہونے کے باوجود خوف ِ خدا کا عالم صدکروڑ مرحبا!آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےمزید خوفِ خدا کا اَندازہ اِن اَشعار سے لگائیے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے عید کےدِن فرمایا : (ترجمہ) : ’’یعنی لوگ کہہ رہے ہیں کہ کل عید ہے!کل عید ہے! اور سب خوش ہیں لیکن میں تو جس دِن اِس دُنیاسے اپنا ایمان سلامت لے کر گیا میرے لئے تو وہی دن عید ہو گا۔ ‘‘

ہے عطارؔ کو سَلبِ ایماں کا دھڑکا بچا اس کا ایماں بچا غوثِ اعظم

ہو عطاؔر کی بے سبب بخشش آقا یہ فرمائیں حق سے دُعا غوثِ اعظم

اے عاشقانِ غوثِ اعظم : ہم کیسے غوث ِ پا ک کے عاشق ہیں کہ ہمارے پیرو مُرشد توپیرانِ پیر ، وَلیوں کے سردار ہوکر بھی اِتنی اِتنی عبادتیں کریں اور ایک ہم ہیں کہ ہم سے فرض نمازبھی نہ پڑھی جائے اورپڑھیں بھی تو بِلااجازتِ شرعی جماعت کے بغیر ۔ یادرکھئے : اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہىں : جو(ایک) نماز قضا کرتا ہے تو وہ ہزاروں سال جہنم کے عذاب کا حقدار ہے اوریہ بھی یادرکھئے کہ جان بوجھ کر بِلااجازتِ شرعی جماعت چھوڑنا بھی سخت گناہ ہے۔ محبت کرنے والا اپنے محبوب کے نقشِ قدم پر چلتا (یعنی اُس کو فالوکرتا)ہے۔ لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ محبتِ غوثِ اعظم کا دَم بھرنے کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی کریں ، فرض روزے رکھیں ، ہمیشہ ہرحال میں سچ بولیں اوراللہ پاک سے ڈرتے رہیں ۔ کاش کاش کاش!!!

گناہوں نے مجھ کو کہیں کا نہ چھوڑا نہ ہو جاؤں برباد یاغوثِ اعظم

مجھے نفسِ ظالمِ پہ کر دیجے غالِب ہو ناکام ہَمزاد یاغوثِ اعظم

مرے قلب سے حُبِّ دنیا کی مرشِد اُکھڑ جائے بُنیاد یاغوثِ اعظم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد