- تعارفِ غوثِ اَعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ
- آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نسب شریف
- خاندانِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
- علمِ دین کے حصول کا سفر مبارک سلطان الاولیا حضور غوثِ اعظم
- غوثِ پاک اور علمِ دین
- غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم بحیثیت معلم
- تدریسِ غوثِ اعظم کے نتائج و اثرات:
- دینی طلبائے کرام سے محبتِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
- ا َساتذہ کے لئےدَرس
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیان مبارک کی برکتیں
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کاپہلا بیان مبارک
- 40 سال تک استقامت سے بیان فرمایا
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیان مبارک کی تاثیر
- غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آوازمبارک کی کرامت
- شرکائے اجتماع پر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ہیبت
- پیران پیر کی ادائیں
- بغدادی نسخہ
- غوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاَکرم بطور ِ خیر خواہ
آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تلامذہ (شاگرد) بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے مثلاً سلطان نورُالدّین زنگی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نےتلمیذِ غوثِ اعظم حضرت حامد بن محمود حرانیرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کوحَرّان میں قضا(Justice) اور تدریس (Teaching) کا منصب سونپا۔ تلمیذِ غوثِ اعظم حضرت زینُ الدّین علی بن ابراہیم دمشقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سُلْطان صلاحُ الدّین ایوبی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مُشیر رہے۔(الشیخ عبدالقادر الجیلانی، ص198)حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کے طریقۂ تدریس اور اندازِ تربیت سے طلبہ میں دعوتِ دین کاجذبہ پیدا ہوااسی جذبے کانتیجہ تھاکہ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کےشاگرد مخلوقِ خدا کو راہِ راست پر لانے،تزکیۂ نفس فرمانےاور جہالت کی تاریکی مٹانے کے لئے عالَم میں پھیل گئے۔فیضانِ غوثِ اعظم کودنیا بھر میں عام کرنے میں آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تلامذہ وخلفا نے بھرپور کردار ادا کیا۔ (مراۃ الجنان ج3،ص267،الشیخ عبدالقادرالجیلانی،ص172، 196)
سِلکِ عرفاں کی ضِیا ہے یہی دُرِّمختار
فخرِ اشباہ و نَظائر بھی ہے عبدُالقادر