Shirkaye ijtama Per Ghous e Pak Ki Bait


غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ شرکائے اجتماع کے دلوں کے مطابق بیان فرماتے اور کشف کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہو جاتے ، جب غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ منبرپر کھڑے ہو جاتے تو آپ کے جلال (رُعب و دبدبے) کی وجہ سے لوگ بھی کھڑے ہو جاتے تھے اورجب آپ اُن سے فرماتے کہ “ چپ رہو۔ “ تو سب ایسے خاموش ہوجاتے کہ آپ کی ہیبت کی وجہ سے ان کی سانسوں کے علاوہ کچھ بھی سنائی نہ دیتا۔ ( بہجۃ الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۱)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے سنا کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نیکی کی دعوت سے لوگوں کے دلوں کی دنیا بدل جاتی تھی ، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سرکارِ بغداد ، حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خود بڑے عبادت گزار تھے ، غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عبادت و ریاضت کے معمولات سن کر بندہ حیران رہ جاتا ہے۔ جب غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بطورِ ولی اللہ مشہور ہو گئے تب بھی کثرتِ عبادت آپ کی طبیعت میں شامل رہی۔ آئیے اسی بارے میں کچھ سنتے ہیں :