Sadqa Kia Hay


حضرت سیدناشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قطب ربانی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے صدق کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا کہ

(۱)…اقوال میں صدق تو یہ ہے کہ دل کی موافقت قول کے ساتھ اپنے وقت میں ہو۔

(۲)…اعمال میں صدق یہ ہے کہ اعمال اس تصورکے ساتھ بجالائے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کودیکھ رہاہے اورخودکوبھول جائے ۔

(۳)…احوال میں صدق یہ ہے کہ طبیعتِ انسانی ہمیشہ حالت ِحق پرقائم رہے اگرچہ دشمن کاخوف ہویادوست کاناحق مطالبہ ہو۔

(المرجع السابق،ص۲۳۵)