- غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات
- اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرو
- ایک مومن کوکیساہوناچاہیے
- اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کامقام
- طریقت کے راستے پرچلنے کانسخہ
- رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ
- ہرحال میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کاشکراداکرو
- محبت کیاہے
- توَکُّل کی حقیقت
- توکل اور اخلاص
- دُنیاکودل سے نکال دو
- شکر کیا ہے؟
- صبرکی حقیقت
- صدق کیاہے؟
- وفا کیا ہے ؟
- وجدکیاہے؟
- خوف کیاہے؟
حضرت محبوب سبحانی،قطب ربانی شیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے خوف کے متعلق دریافت کیاگیاتوآپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا کہ’’اس کی بہت سی قسمیں ہیں (۱)خوف…یہ گنہگاروں کو ہوتا ہے(۲)رہبہ…یہ عابدین کو ہوتا ہے (۳)خشیت…یہ علماء کو ہوتی ہے۔‘‘نیزارشادفرمایا:’’ گنہگار کاخوف عذاب سے، عابد کا خوف عبادت کے ثواب کے ضائع ہونے سے اورعالم کاخوف طاعات میں شرک خفی سے ہوتاہے ۔‘‘
پھرآپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:’’عاشقین کا خوف ملاقات کے فوت ہونے سے ہے اورعارفین کا خوف ہیبت و تعظیم سے ہے اور یہ خوف سب سے بڑھ کر ہے کیوں کہ یہ کبھی دور نہیں ہوتا اور ان تمام اقسام کے حاملین جب رحمت و لطف کے مقابل ہو جائیں تو تسکین پاجاتے ہیں ۔‘‘(المرجع السابق)
دعاء والتجاء:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں حضورسیدناغوث اعظم رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ملفوظات شریف کوسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمااورہمارے دلوں میں غوث پاک رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی محبت کومزیدپختہ فرمادے
دعاء والتجاء:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں حضورسیدناغوث اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ملفوظات شریف کوسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمااورہمارے دلوں میں غوث پاک رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی محبت کومزیدپختہ فرمادے
آمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہٖ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ
قادری کرقادری رکھ قادریوں میں اٹھا
قدرِعبدالقادرقدرت نماکے واسطے