- غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات
- اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرو
- ایک مومن کوکیساہوناچاہیے
- اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کامقام
- طریقت کے راستے پرچلنے کانسخہ
- رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ
- ہرحال میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کاشکراداکرو
- محبت کیاہے
- توَکُّل کی حقیقت
- توکل اور اخلاص
- دُنیاکودل سے نکال دو
- شکر کیا ہے؟
- صبرکی حقیقت
- صدق کیاہے؟
- وفا کیا ہے ؟
- وجدکیاہے؟
- خوف کیاہے؟
ایک دفعہ حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیسے دریافت کیا گیا کہ’’ محبت کیا ہے ؟‘‘تو آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:’’محبت، محبوب کی طرف سے دل میں ایک تشویش ہوتی ہے پھر دنیا اس کے سامنے ایسی ہوتی ہے جیسے انگوٹھی کا حلقہ یا چھوٹاساہجوم ، محبت ایک نشہ ہے جو ہوش ختم کردیتاہے ، عاشق ایسے محوہیں کہ اپنے محبوب کے مشاہدہ کے سوا کسی چیزکاانہیں ہوش نہیں ، وہ ایسے بیمار ہیں کہ اپنے مطلوب(یعنی محبوب)کو دیکھے بغیرتندرست نہیں ہوتے ،وہ اپنے خالق عَزَّوَجَلَّ کی محبت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے اوراُس کے ذکر کے سوا کسی چیز کی خواہش نہیں رکھتے۔‘‘
(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ،ص۲۲۹)