- مریدوں سے محبت
- اپنے مریدوں کے ظاہروباطن سے باخبر
- قادریوں کے لئے بشارت
- سات پشتوں تک مریدوں پرنظرکرم
- آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کے صدقے میں جنت ملے گی
- آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کاکوئی مریددوزخ میں نہیں جائے گا
- قادریوں کومرنے سے پہلے توبہ کی بشارت
- مریدی لَاتَخَفْ
- آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نسبت کا فائدہ
- چارمشائخ رَحِمَہُمُ اللہ تعالٰی زندوں کی طرح تصرف کرتے ہیں
- عقیدت مندکے لئے قبر سے باہرتشریف لے آئے
- مَدَنی مشورہ
- شجرہ عالیہ
- مُرید بننے کا طریقہ
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بہت ہی پیارا’’شجرہ شریف ‘‘بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کے لئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں بَرَکت کے لئے کیا کیا پڑھنا چاہیے،جادوٹونے سے حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہیے، اسی طرح کے اور بھی بہت سے’’اَوراد‘‘لکھے ہیں ۔
اس شجرے کو صرف و ہی پڑھ سکتے ہیں ،جوامیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظمرضیاللہ تعالٰی عنہکے سلسلے میں مریدکروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں ۔ بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واَقرباء اور اہل خانہ،دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید کروادیں ۔