Madni Mashwara


جوکسی کا مُرید نہ ہو اُس کی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے کہ وہ حضور سیدنا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کے سلسلے کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُرید ہوجائے۔ آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ قطبِ مدینہ ،میزبانِ مہمانانِ مدینہ حضرت سیدنا ضیاء الدین مدنی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مرید اورحضرت مولاناعبدالسلام قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے خلیفہ ہیں ۔آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو شارح بخاری،فقیہ اعظم ہندمفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سلاسلِ اربعہ قادریہ، چشتیہ،نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشین وشہزادہ قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمن اشرفی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانیدواجازات سے نوازا ہے۔دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابرعلماء و مشائخ مثلاً مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقارالدین قادری رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ سے بھی آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو خلافت حاصل ہے۔

امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ، اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! شیخ ابوسعودعبداللہ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں : ’’ہمارے شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مریدوں کے لئے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔‘‘(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۱)

مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ حضور غوثِ پاک رضیاللہ تعالٰی عنہکا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اوردُخولِ جنت جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں ، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں ،ذرانمازکاپابندبن جاؤں ،ابھی جلدی کیاہے،ذرامُریدبننے کے قابل توہو جاؤں ،پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔