Mureed lahatif


حضورسیدناشیخ عبدالقادر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ قصیدہ غوثیہ میں اپنے مریدوں کودلاسا دیتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں :

مُرِیْدِیْ لَاتَخَفْ اَللّٰہُ رَبِّیْ

عَطَانِیْ رِفْعَۃً نِلْتُ الْمَنَالِ

اے میرے مرید! تو مت ڈر، اللہ کریم میرا رب ہے، اس نے مجھے رفعت و بلندی عطا فرمائی ہے اور میں اپنی امیدوں کو پہنچتا ہوں ۔

نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللّٰہِ جَمْعًا

کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ التِّصَالٖ

اللہ عَزَّوَجَلَّکے تمام شہر اور ملک میری نگاہ میں رائی کے دانہ کی طرح ہیں اور میرے حکم اتصال میں ہیں ۔(قصیدہ غوثیہ،ص۱)