Koi Mureed Dozakh May Nai Jaega


حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی ،قطب ربانی، شہنشاہ بغداد رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:’’میں نے دوزخ کے داروغہ حضرت مالکعَلَیْہِ السَّلَام سے دریافت کیا کہ’’ کیا تمہارے پاس میراکوئی مرید ہے۔‘‘انہوں نے کہا: ’’ نہیں ۔‘‘آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نےفرمایا:’’مجھے میرے معبود عَزَّوَجَلَّ کی عزت و جلال کی قسم! میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسا ہے جس طرح آسمان زمین کے اوپرہے اگر میرا مرید عمدہ نہیں توکیاہوا میں توعمدہ ہوں ۔‘‘

پھرآپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:’’مجھے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عزت و جلال کی قسم! میرے قدم میرے رب عَزَّوَجَلَّ کے سامنے برابررُکے رہیں گے یہاں تک کہ مجھ کو اور تم کو جنت کی طرف لے جائیں گے۔‘‘(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۳)