- مقام ِمرشد سیدنا شیخ عبد القادر الجیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
- غوثِ پاک رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ زمانہ اقدس کے دو ولی
- سیدنا خضر علیہ الصلٰوۃ والسلام فرماتے ہیں
- پیروں کے پیر
- مستجاب الدعوات
اللہ سبحانہ وتعالٰی نے جس ولی کو کسی مقام تک پہنچایا شیخ عبدالقادر اس سے اعلٰی رہے ،اورجس مقرب کو کوئی حال عطا کیا شیخ عبدالقادر اس سے بالا رہے،اللہ کے جتنے اولیا ہوئے اورجتنے ہوں گے قیامت تک سب شیخ عبدالقادر کا ادب کرتے ہیں ۔ (اس کوبھی بہجۃ الاسرارمیں شیخ مقتداجمال الدین بن ابو محمدبن عبدالبصری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا اورانہوں نے اس کو سیدنا خضر علیہ الصلٰوۃ والسلام سے بالمشافہ بلاواسطہ روایت فرمایا ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔)
(۱بہجۃ الاسرارومعدن انوارذکر الشیخ ابومحمد القاسم بن عبدالبصری مصطفٰی البابی مصرص۱۷۳) بحوالہ فتاوی رضویہ، جلد28 ،کتاب الشتٰی ،ص64)