ربیعُ الغوث کی گیارہویں رات تین کھجوریں لے کر ایک بار سورۃ الفاتحہ ، ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص ،پھر گیارہ بار یَاشیْخ عَبدَ القَادِرجِیلانی شَیئًا لِلہِ اَلْمَدَد (اوّل آخر ایک بار دُرود شریف) پڑھ کر ایک کھجور پر دم کیجئے، اس کے بعد اسی طرح دوسری اور تیسری کھجور پر بھی پڑھ پڑھ کر دم کردیجئے، یہ کھجوریں راتوں رات کھانا ضروری نہیں جو چاہے جب چاہے جس دِن چاہے کھاسکتا ہے۔ اِن شاءَ اللہ پیٹ کی ہر طرح کی بیماری کے لیے مفید ہے۔ (جنات کا بادشاہ ، ص 20)