- اولیاءِ کرام رحمہم اللہ کی شان
- تفسیر
- ایک اہم مدنی پھول
- ولی کی شان حدیث شریف کی روشنی میں جن کو دیکھ کر اللہُ یاد آجائے
- زیارتِ علی کی بَرَکتیں
حضرت سلیمان علیہ الصّلٰوۃو السَّلام نے عظیم الشّان تخت کے دور دراز کے علاقے سے چند لمحوں میں پہنچنے کے عظیم واقعے پر فوراً اِس کمال کو اللّٰہ تعالٰی کی رحمت کی طرف منسوب کیاکہ یہ میرے رب کا فضل ہے۔ یہی انبیاء و صالحین کی سنّت و عادت ہے اور یہی حکمِ خداوندی ہے کیونکہ بندے کو اپنی کسی خوبی و کمال پر خود پسندی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، یہ خود ایک مذموم صفت ہونے کے ساتھ دیگر کئی خرابیوں کی بنیاد ہے:اِس سے تکبر پیدا ہوتا ہے، آدمی اپنے گناہوں کو بھولنے اور خامیوں کو نظر انداز کرنے لگتا ہے جس سے اِصلاح کی امید کم ہوجاتی ہے، یونہی خود پسند آدمی اپنی عبادات اور نیک اعمال کو یاد رکھتا اور اُن پر اِتراتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اللّٰہ تعالٰی سے غافل ہوجاتا ہے اور اُس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف، اِخلاص سے دور، دوسروں سے تعریف کا طالب ہوکر ریاکاری کی تباہ کاری میں جاپڑتا ہے۔الامان والحفیظ۔ قرآن، حدیث اور تاریخ میں انبیاء علیہم الصّلٰوۃو السَّلام اور سلف صالحین کے حالات و واقعات پڑھیں تو واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمالات و فضائل کو عطائے خداوندی قرار دیتے تھے اور بزرگانِ دین کا معمول تھا کہ کتاب تصنیف فرماتے تو اس میں ہونے والی خطاؤں کو اپنی طرف منسوب کرتے جبکہ غلطی اور خطا سے محفوظ رہنے کو اللّٰہ تعالٰی کے فضل کی طرف منسوب کرتے۔ اللّٰہ تعالٰی ہمیں قرآن کے علوم و انوار سے مالا مال فرمائے،اٰمین۔